0
Tuesday 22 Sep 2015 23:48

کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے سہولت کار سمیت 8 اہم ملزمان گرفتار

کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے سہولت کار سمیت 8 اہم ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ایجنٹوں کی مالی معاونت کرنے والے کے ایم سی کے انسپکٹر اور لیاری گینگ وار کے 8 اہم کارندے گرفتار کرلئے۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی نوید خواجہ کے مطابق لکھنؤ سوسائٹی میں کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ایجنٹوں کی مالی معاونت کرنے والے کے ایم سی کے انسپکٹر عادل انصاری کو گرفتار کیا گیا، ملزم ”را“ کے ایجنٹوں کو بھارت بھجواتا تھا، عادل انصاری کو پہلے سے گرفتار ”را“ ایجنٹوں کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے، ملزم پاکستان کے خلاف سازشی عناصر کے ساتھ ملوث ہے۔ دوسری جانب سی ٹی ڈی اے ایم آئی جی سول لائن ایس ایس پی خرم وارث نے لیاری، ملیر اور سعیدآباد کے علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے 8 اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ملزمان میں عابد، تنویر، جہاںزیب، جمیل، فہد، یاسر، زاہد اور عبدالزاہد شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ، آتش گیر مادہ اور ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوئے ہیں، ملزمان کے خلاف قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہے۔
خبر کا کوڈ : 487009
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش