0
Wednesday 23 Sep 2015 00:16

ظالمانہ لوڈشیڈنگ کیخلاف ٹانک کے عوام عید نماز گرڈ اسٹیشن میں ادا کرینگے

ظالمانہ لوڈشیڈنگ کیخلاف ٹانک کے عوام عید نماز گرڈ اسٹیشن میں ادا کرینگے
اسلام ٹائمز۔ طویل اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ٹانک کے شہریوں نے اعلان کیا ہے کہ واپڈا نے اگر اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو وہ عید نماز گرڈ سٹیشن میں ادا کریں گے۔ ٹانک شہر میں اس وقت چودہ سے سولہ گھنٹے جبکہ مضافاتی علاقوں میں اٹھارہ سے بیس گھنٹے طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے خلاف شہریوں نے ایک بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ عوام کا جم غفیر ریلی کی صورت میں صابر مین اور اڈا بازار سے ہوتا ہوا کشمیر چوک پہنچا۔ جہاں یہ ریلی احتجاجی جلسے میں تبدیل ہوگئی۔ ریلی کی قیادت اور کال صنم گل صدر ٹانک ویلفیئر سوسائٹی نے دی تھی۔ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ بجلی کی فراہمی کے حوالے سے ٹانک کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک کیا جارہا ہے۔ واپڈا نے اگر اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو شہری عید کی نماز گرڈ سٹیشن میں ادا کرینگے۔ احتجاجی مظاہرے کے دوران تمام بازار اور مارکیٹس بند تھیں، جبکہ ڈیرہ ٹانک روڈ کو بھی ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات رہی۔
خبر کا کوڈ : 487011
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش