0
Wednesday 23 Sep 2015 09:18

بھارت نے سید علی گیلانی کا پاسپورٹ معطل کر دیا

بھارت نے سید علی گیلانی کا پاسپورٹ معطل کر دیا
اسلام ٹائمز۔ بھارتی حکومت نے حریت رہنما سید علی گیلانی کا پاسپورٹ معطل کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سید علی گیلانی کا پاسپورٹ چار ہفتوں کے لیے معطل کیا گیا ہے، انہوں نے امریکا میں او آئی سی اجلاس میں شرکت کرنا تھی۔ سید علی گیلانی نے پاسپورٹ کی معطلی پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ پاسپورٹ معطل کرنے کا مطلب ہے کہ بھارتی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت انہیں او آئی سی کے اجلاس میں شرکت سے روکنا چاہتی ہے۔ بھارتی حکومت کو خوف ہے کہ وہ اس کے جمہوری دعوؤں کی قلعی کھول دیں گے۔ مقدمات، پابندیاں، گرفتاریاں بھارت کے بھیانک کردار کو چھپا نہیں سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں کے ساتھ بھارتی حکومت کے مجرمانہ سلوک کا نوٹس لے، نواز شریف جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر جرأت مندانہ انداز میں اٹھائیں۔
خبر کا کوڈ : 487019
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش