QR CodeQR Code

بھارتی قابض فوج نے 3 کشمیری خواتین کو شہید کر دیا

23 Sep 2015 09:38

اسلام ٹائمز: کشمیر میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے پنزگام علاقے میں بھارتی فوج کی گاڑی نے تین کشمیری خواتین کو کچل کر شہید کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی نے تین کشمیری خواتین کو کچل کر شہید کر دیا جس کے بعد عوام نے بھارت فوج کے خلاف احتجاجی کیا اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔ کشمیر میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے پنزگام علاقے میں بھارتی فوج کی گاڑی نے تین کشمیری خواتین کو کچل کر شہید کر دیا۔ شہید ہونے والی خواتین میں نازیہ بیگم عمر 32سال زوجہ خضر محمد بھٹ، 11سالہ بیٹی پاکیزہ اور اس کے ہمراہ بھانجی صائمہ شامل ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بھارتی فوج کا قافلہ چوک بل سے گزر رہا تھا۔ واقعہ کے خلاف عوام نے بھارتی فوج کے خلاف احتجاج مظاہرہ کیا اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔


خبر کا کوڈ: 487024

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/487024/بھارتی-قابض-فوج-نے-3-کشمیری-خواتین-کو-شہید-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org