QR CodeQR Code

سکیورٹی خدشات، لاہور میں کھلے مقامات پر عید کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی

23 Sep 2015 10:37

اسلام ٹائمز: پولیس ذرائع کے مطابق لاہور میں عید قربان کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے باعث عید کی نماز کھلے میدانوں میں ادا کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ عید کے اجتماعات صرف مساجد میں ہی ہوں گے۔ اس حوالے سے شہر کے ایس پیز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں انتظامیہ نے عید الاضحی پر سیکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلے میدانوں میں عید کے اجتماعات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاہور میں عید قربان کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے باعث عید کی نماز کھلے میدانوں میں ادا کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ عید کے اجتماعات صرف مساجد میں ہی ہوں گے۔ اس حوالے سے شہر کے ایس پیز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ مساجد اور امن کمیٹیوں سے مل کر انتظامیہ کے اس فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ عیدالاضحی کے موقع پر دہشتگردی کی ممکنہ کارروائیوں کو ناکام بنا کر شہر کے امن کو یقینی بنایا جا سکے۔


خبر کا کوڈ: 487050

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/487050/سکیورٹی-خدشات-لاہور-میں-کھلے-مقامات-پر-عید-کے-اجتماعات-پابندی-عائد-کر-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org