QR CodeQR Code

ایم کیو ایم کے 2 ٹارگٹ کلرز 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے

23 Sep 2015 16:00

اسلام ٹائمز: ٹارگٹ کلر شکیل بابا کا تعلق ایم کیو ایم کے نارتھ ناظم آباد یونٹ 173 سے ہے، جس نے ڈی آئی جی کے روبرو 46 افراد کے قتل کا اعتراف کیا، جبکہ شیخ الیاس عرف شیرو ایم کیو ایم کے لیاری سیکٹر یونٹ 32 اے سے تعلق رکھتا ہے، جس نے دورانِ تفتیش 2 رینجرز اہلکار اور ڈی ایس پی شاہنواز رانجھا کے قتل کا اعتراف کیا۔


اسلام ٹائمز۔ رینجرز نے کراچی کی انسدادِ دہشتگردی عدالت سے 2 ٹارگٹ کلرز کا 90 روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلرز شکیل بابا اور شیخ الیاس عرف شیرو کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے، گرفتار دہشتگردوں کو جے آئی ٹی کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلر شکیل بابا کا تعلق ایم کیو ایم کے نارتھ ناظم آباد یونٹ 173 سے ہے، جس نے ڈی آئی جی کے روبرو 46 افراد کے نسلی اور سیاسی بنیادوں پر کئے گئے قتل کا اعتراف کیا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار کیا گیا دوسرا ٹارگٹ کلر شیخ الیاس عرف شیرو ایم کیو ایم کے لیاری سیکٹر یونٹ 32 اے سے تعلق رکھتا ہے، جس نے دورانِ تفتیش 2 رینجرز اہلکار اور ڈی ایس پی شاہنواز رانجھا کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 487124

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/487124/ایم-کیو-کے-2-ٹارگٹ-کلرز-90-روزہ-ریمانڈ-پر-رینجرز-حوالے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org