QR CodeQR Code

سعودی عرب اور اسرائیل میں فوجی تعاون کا انکشاف

23 Sep 2015 16:30

اسلام ٹائمز: امریکی فوج کے سابق ترجمان نے انکشاف کیا کہ سعودی عرب یمن میں جو کلسٹر بم استعمال کر رہا ہے یہ وہی کلسٹر بم ہیں جن کا تجربہ امریکہ نے غزہ کی جنگ میں اسرائیل کے ذریعے کیا تھا، اسٹیون وارن کے مطابق امریکہ نے سعودی عرب اور اسرائیل دونوں کو تجربات کی غرض سے بڑے پیمانے پر کلسٹر بم فراہم کئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے ایک سابق فوجی عہدیدار نے آل سعود اور اسرائیل کے درمیان اعلی سطحی فوجی اور لاجسٹک تعلقات کا انکشاف کیا ہے، رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے سابق ترجمان اسٹیون وارن نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب کے اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ اعلی سطح کے لاجسٹک تعلقات ہیں اور ہم سعودی عرب کو خطے میں امریکہ اور اسرائیل کا اسٹریٹیجک پارٹنر قرار دے سکتے ہیں۔ امریکی فوج کے سابق ترجمان نے انکشاف کیا کہ سعودی عرب یمن میں جو کلسٹر بم استعمال کر رہا ہے یہ وہی کلسٹر بم ہیں جن کا تجربہ امریکہ نے غزہ کی جنگ میں اسرائیل کے ذریعے کیا تھا۔ اسٹیون وارن کے مطابق امریکہ نے سعودی عرب اور اسرائیل دونوں کو تجربات کی غرض سے بڑے پیمانے پر کلسٹر بم فراہم کئے ہیں۔ دوسری جانب ہیومن رائٹس واچ نے بھی سعودی عرب کی قیادت میں قائم یمن مخالف اتحاد پر یمنی عوام کے خلاف کلسٹر بموں کے استعمال کا الزام عائد کیا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے استعمال کئے جانے والے بم امریکہ کے تیار کردہ ہیں اور ان کا استعمال سن دوہزار آٹھ کے عالمی سمجھوتے کے خلاف ہے جس پر ایک سو سولہ ممالک نے دستخط کئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 487135

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/487135/سعودی-عرب-اور-اسرائیل-میں-فوجی-تعاون-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org