0
Wednesday 23 Sep 2015 16:32

بیرونی تاجروں کے لیے چین کے دروازے کھلے ہیں، چینی صدر

بیرونی تاجروں کے لیے چین کے دروازے کھلے ہیں، چینی صدر
اسلام ٹائمز۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے امریکی تاجر سربراہان کو اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ اپنی برآمدات بڑھانے کے لیے چین اپنی کرنسی سے چھیڑ چھاڑ نہیں کرے گا۔ چینی صدر آج کل امریکہ کے دورہ پر ہیں جہاں وہ اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ ریاست واشنگٹن کے شہر سیئٹیل میںایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر نے کہا کہ چین ہیکنگ میں قطعی ملوث نہیں ہے لیکن اس مسئلے کی تفتیش پر وہ امریکہ کے ساتھ تعاون کرے گا۔ صنعتی و تجارتی سربراہان کے ساتھ ایک عشائیے میں بات کرتے ہوئے چین کے صدر نے کہا کہ عالمی تجارت کو استحکام بخشنا پہلی ترجیح ہے۔ چین باہری دنیا کے لیے اپنے دروازے کبھی نہیں بند کرے گا۔ ان سے جب چین پر امریکہ کے اس الزام کے متعلق پوچھا گیا کہ اس نے کئی امریکی اداروں کی ویب سائٹوں، نجی کمپنیوں اور لاکھوں سرکاری ملازمین کے اکائونٹ ہیک کیے ہیں تو انھوں نے کہا کہ بیجنگ اس میں ملوث نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سائبر چوری ایک جرم ہے اور مجرموں کو اس کی سزا ملنی چاہیے۔ چین کی حکومت کسی بھی طرح کی تجارتی چوری نہیں کرے گی اور نہ ہی وہ ایسے کسی شخص کی حمایت کرے گی جو ایسا کرنے کی کوشش کرے گا۔ واضح رہے کہ جمعہ 25 ستمبر کو چینی صدر وائٹ ہاس میں عشائیے پر مدعو ہیں جبکہ 28 ستمبر کو وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 487136
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش