0
Wednesday 23 Sep 2015 21:52

پاکستان کا 1965ء میں جنگ کا کوئی ارادہ نہیں تھا، بھارت کے 2763 اور پاکستان کے 1200 فوجی اہلکار مارے گئے

پاکستان کا 1965ء میں جنگ کا کوئی ارادہ نہیں تھا، بھارت کے 2763 اور پاکستان کے 1200 فوجی اہلکار مارے گئے
اسلام ٹائمز۔ 1965ء کی جنگ میں بھارت کے 2763 فوجی اہلکار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 8444 زخمی ہوئے، اس کے علاوہ بھارت کے 200 ٹینک اور 36 لڑاکا طیارے تباہ ہوئے جبکہ 1607 اہلکار لاپتہ ہوئے۔ لڑائی کے دوران پاکستان کے 1200 فوجی اہلکار جانبحق اور 2 ہزار زخمی ہوئے، 132 ٹینک اور 19 لڑاکا طیارے تباہ ہوئے اس کے باوجود بھارت کا جنگ جیتنے کا دعویٰ کرنا انتہائی مضحکہ خیز ہے۔ فیلڈ مارشل ایوب خان کے صاحبزادہ، سابق سپیکر قومی اسمبلی و وفاقی وزیر گوہر ایوب خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا 1965ء میں جنگ کا کوئی ارادہ نہیں تھا، بھارت نے پہل کی، جوہری صلاحیت کے حامل دونوں ممالک اب مزید جنگوں کے متحمل نہیں ہوسکتے، بہت جنگیں ہوچکیں اب دونوں ممالک کو امن سے رہنا چاہیے، بھارت کا 1965ء کی جنگ جیتنے کا دعویٰ مضحکہ خیز اور حقائق کے منافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر 1965ء کو بھارت نے جنگ چھیڑنے میں پہل کی پاکستان کا جنگ کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ جوہری صلاحیت کے حامل دونوں ممالک اب مزید جنگوں کے متحمل نہیں ہوسکتے، بہت جنگیں ہوچکیں اب دونوں ممالک کو امن سے رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 1965ء کی جنگ میں پاک فوج کا مورال انتہائی بلند تھا اور اگر آپ پاکستان آرمی کے کسی بھی جوان سے بھی اس کا مقصد پوچھتے تو اس کا جواب یہی ہوتا کہ وہ دہلی کے لال قلعہ پر جھنڈا لہرانا تھا۔ انہوں نے ان بھارت کے جنگ جیتنے کے دعوؤں کو یکسر مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں بھارت کے 2763 فوجی اہلکار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 8444 زخمی ہوئے، اس کے علاوہ بھارت کے 200 ٹینک اور 36 لڑاکا طیارے تباہ ہوئے جبکہ 1607 اہلکار لاپتہ ہوئے۔

پاکستان کے 1200 فوجی اہلکار جانبحق اور 2 ہزار زخمی ہوئے، 132 ٹینک اور 19 لڑاکا طیارے تباہ ہوئے اس کے باوجود بھارت کا جنگ جیتنے کا دعویٰ کرنا انتہائی مضحکہ خیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کو شدید ہزیمت سے اٹھانی پڑی۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی دباؤ کے نتیجے میں اس وقت کے صدر ایوب خان اور ان کے بھارتی ہم منصب لال بہادری شاستری مذاکرات کی میز پر آبیٹھے۔
خبر کا کوڈ : 487157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش