QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان،3 ڈرون حملے،13 افراد ہلاک

1 Jan 2011 10:17

اسلام ٹائمز:سال دو ہزار گیارہ کے آغاز پر تین ڈرون حملوں میں تیرہ افراد ہلاک ہو گئے،حملوں کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے


پشاور:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان میں سال دوہزار گیارہ کے آغاز پر تین ڈرون حملوں میں تیرہ افراد ہلاک ہو گئے۔ بغیر پائلٹ کے اڑنے والے طیارے نے شمالی وزیرستان کی تحصیل اسپین وام میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔ ڈرون طیارے نے گاڑی پر چار میزائل داغے،جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ہلاکتوں میں اضافے کے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب شمالی وزیرستان کے علاقے غروسکی میں ڈرون طیارے کے میزائل حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔کچھ دیر بعد تحصیل اسپین وام میں ڈرون طیارے نے ایک اور گاڑی پر میزائل داغا،جس میں تین افراد ہلاک ہوئے۔ حملوں کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 48717

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/48717/شمالی-وزیرستان-3-ڈرون-حملے-13-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org