0
Wednesday 23 Sep 2015 22:24

دہشت گردوں کو چوراہوں میں پھانسیاں دی جائیں، صاحبزادہ حامد رضا

دہشت گردوں کو چوراہوں میں پھانسیاں دی جائیں، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد کے دونوں جانب آپریشن کی ضرورت ہے، دہشتگردی بیانات سے نہیں اقدامات سے ختم ہو گی، دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کرنے کیلئے افغان حکام سے دوٹوک بات کی جائے، الیکشن کمیشن کا وزیراعظم کے کسان پیکج کا نوٹس لینا خوش آئند ہے، معاشی ترقی کیلئے آئی ایم ایف کی معاشی غلامی سے نکلنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست زدہ پولیس جرائم پر قابو نہیں پا سکتی، پاک افغان سرحد پر سخت سیکیورٹی ناگزیر ہے، بھارت اپنی انتہا پسندانہ سوچ میں تبدیلی لائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں شعبہ خدمت خلق کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ عوام کا اعتماد سول اداروں پر ختم ہو چکا ہے، کشکول توڑنے کی دعویدار حکومت نے قرضوں کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، وزیر خزانہ نے 2 سال میں چھے ارب ڈالر کا غیر ملکی قرضہ اور دو ہزار ارب سے زائد مقامی بینکوں سے قرضہ لینے کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، حکومت کو غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ہر پاکستانی ایک لاکھ کا مقروض ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والوں سے پلی بار گینگ کرنے کے بجائے مکمل وصولیاں کی جائیں، فاٹا کو صوبائی درجہ دیکر قومی دھارے میں شامل کیا جائے، دہشتگردوں کو چوکوں میں پھانسی دی جائے تاکہ دہشتگردی کا راستہ اختیار کرنیوالے جنونی عبرت حاصل کریں، حکومت بھارت کی آبی دہشتگردی کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھائے۔
خبر کا کوڈ : 487170
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش