QR CodeQR Code

آئی جی پنجاب کا عید تک روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن جاری رکھنے کا حکم

23 Sep 2015 22:12

اسلام ٹائمز: آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کو ہدایت کی کہ وہ سرحدی چوکیوں کے لئے بھرتی کئے گئے چار ہزار اہلکاروں کی ایڈوانس تربیت کے لئے پاکستان آرمی سے رہنمائی حاصل کریں۔ اجلاس میں آئی جی کو بتایا گیا کہ پولیس یونیفارم کے لئے تیار کئے گئے نئے پیٹرن کو دو ہفتوں میں پیش کر دیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ آئی جی پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں عیدالاضحیٰ پر پولیس افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں، پولیس یونیفارم بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ، پنجاب پولیس کے لئے اے پی سیز، واٹر کینن اور ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ سی پی او لاہور میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ نسیم الزمان ایڈیشنل آئی جی آپریشنز کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کیپٹن ریٹائرڈ عثمان خٹک، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر فنانس سہیل خان اور ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب رائے الطاف حسین نے شرکت کی۔ ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب فیصل شاہکار، ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ پولیس فورس محمد طاہر، ایڈیشنل آئی جی لیگل پنجاب علی ذوالنورین، ڈی آئی جی ہیڈکواٹرز فاروق مظہر، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ اظہر حمید کھوکھر، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ محمد نواز وڑائچ بھی اجلاس میں موجود تھے۔ آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کو ہدایت کی کہ وہ سرحدی چوکیوں کے لئے بھرتی کئے گئے چار ہزار اہلکاروں کی ایڈوانس تربیت کے لئے پاکستان آرمی سے رہنمائی حاصل کریں۔ اجلاس میں آئی جی کو بتایا گیا کہ پولیس یونیفارم کے لئے تیار کئے گئے نئے پیٹرن کو دو ہفتوں میں پیش کر دیا جائے گا۔ اجلاس میں تمام شہروں میں روزانہ کی بنیادوں پر سرچ آپریشنز عید کی چھیٹوں تک جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 487171

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/487171/آئی-جی-پنجاب-کا-عید-تک-روزانہ-کی-بنیاد-پر-سرچ-آپریشن-جاری-رکھنے-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org