QR CodeQR Code

مملکت خدادا پاکستان کا قیام بشارت رسول ؐ ہے، ڈاکٹر ہارون الرشید

23 Sep 2015 22:45

اسلام ٹائمز: سرگودہا میں نجی تعلیمی ادارے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ہارون رشید تبسم کا کہنا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنی حیاتِ طیبہ میں ہند کی جانب سے ترویج ِ اسلام کے لیے ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا محسوس کرتے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے پنجاب کالج سرگودھا میں سالِ اول کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام بشارت رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہے۔ ڈاکٹر ہارون رشید تبسم کا کہنا تھا کہ  آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنی حیاتِ طیبہ میں ہند کی جانب سے ترویج ِ اسلام کے لیے ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا محسوس کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایک خدا، ایک رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ایک قرآن کے نام پر معرضِ وجود میں آنیوالی مملکتِ خداداد پر سایہ رحمت ہے، دہشت گردی کے واقعات ہمارے عزائم کمزور نہیں کر سکتے۔  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج کو پوری دنیا عزت و تکریم کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے، اساتذہ اور علمائے کرام کو نسل نو میں جذبہ حب الوطنی اُجاگر کرنے کے لیے اپنافریضہ انجام دینا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 487179

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/487179/مملکت-خدادا-پاکستان-کا-قیام-بشارت-رسول-ہے-ڈاکٹر-ہارون-الرشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org