0
Thursday 24 Sep 2015 10:33

چین امریکا تنازع دنیا کیلئے خطرناک ہو گا، شی جن پنگ

چین امریکا تنازع دنیا کیلئے خطرناک ہو گا، شی جن پنگ
اسلام ٹائمز۔ چین نے کہا ہے کہ وہ سائبر ہیکنگ میں ملوث نہیں نہ ہی اس کی حمایت کرتا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق امریکا کے دورے پر آئے چین کے صدر شی جن پنگ نے واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ سائبر ہیکنگ کے حوالے سے چین پر لگائے جانے والے الزامات غلط ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیجنگ سائبر ہیکنگ میں ملوث نہیں، نہ ہی وہ اس کی حمایت کرتا ہے، چین سائبر سکیورٹی کا سب سے بڑا حامی اور اس سلسلے میں امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ سیاٹل میں کاروباری شخصیات سے اپنے پالیسی خطاب کے دوران چینی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں کیونکہ تنازع کا نتیجہ نہ صرف دونوں ممالک بلکہ دنیا بھر کے لیے بھیانک ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تعلقات میں اعتماد کا فروغ اور شکوک و شبہات کو کم کرنا چاہتے ہیں۔ شی جن پنگ نے اس مسئلے پر بیجنگ کا موقف دہراتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت کسی بھی شکل میں تجارتی چوریوں میں ملوث نہیں ہو گی یا ایسا کرنے میں کسی دوسرے کی حوصلہ افزائی نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی حکومت خود اس مسئلے کے متاثرین میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین سائبر جرائم کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک اعلی سطحی مشترکہ بات چیت کا طریقہ کار طے کرنے کے لیے تیار ہے۔ بظاہر ان کا مقصد سائبر حملوں کے خطرے کے بارے میں کاروباری افراد کا اعتماد بحال کرنا تھا۔
خبر کا کوڈ : 487219
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش