QR CodeQR Code

روس میں یورپ کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح

24 Sep 2015 11:06

اسلام ٹائمز: ماسکو میں تعیمر کی جانے والی یہ مسجد 20 ہزار اسکوائر فٹ پر تعمیر کی گئی ہے جس میں بیک وقت 10 ہزار افراد نماز ادا کر سکیں گے۔ مسجد کی تعمیر پر 17 کروڑ 50 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے اور اس کی تکمیل میں 10 سال لگے۔


اسلام ٹائمز۔ روس کے صدر ولادیمر پوٹن نے یورپ کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح کر دیا جس میں بیک وقت ہزاروں افراد نماز ادا کر سکیں گے۔ روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہونے والے مسجد کی افتتاحی تقریب میں ترکی کے صدر طیب اردوان اور فلسطینی صدر محمود عباس نے اعزازی مہانوں کی حیثیت سے شرکت کی جب کہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر کا کہنا تھا کہ یہ مسجد نہ صرف ماسکو بلکہ روسی مسلمانوں کا سب سے بڑا روحانی مرکز ثابت ہو گی اور یہ جگہ مسلمانوں کے لیے تعلیم، انسانی خدمت اور اسلام کی اصل اقدار کا ذریعہ بن جائے گی۔

ماسکو میں تعیمر کی جانے والی یہ مسجد 20 ہزار اسکوائر فٹ پر تعمیر کی گئی ہے جس میں بیک وقت 10 ہزار افراد نماز ادا کر سکیں گے اور اس سے روس بھر میں بسنے والے 2 کروڑ سے زائد مسلمان فائدہ اٹھا سکیں گے جب کہ مسجد کی تعمیر پر 17 کروڑ 50 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے اور اس کی تکمیل میں 10 سال لگے۔

داعش پر تبصرہ کرتے ہوئے ولادیمر پوٹن کا کہنا تھا کہ وہ اس جہادی گروپ کی مشرق وسطیٰ میں دہشت گردی کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں جو اسلام کی غلط تصویر پیش کر رہے ہیں اور اس سے لوگوں میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کے جذبات ابھر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 487224

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/487224/روس-میں-یورپ-کی-سب-سے-بڑی-مسجد-کا-افتتاح

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org