QR CodeQR Code

کوئٹہ، وزیراعلٰی بلوچستان کی کمانڈر سدرن کمانڈ سے ملاقات

24 Sep 2015 11:36

اسلام ٹائمز: ہیڈ کوارٹر سدرن کمانڈ کوئٹہ میں کمانڈر سدرن کمانڈ سے ملاقات کے دوران وزیراعلٰی بلوچستان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پولیٹیکل نظام اور بلوچستان حکومت کی جس مخلصانہ طریقے سے معاونت کی وہ انتہائی قابل تعریف ہے۔ بلوچستان کے حالات میں جو بہتری آئی ہے وہ جنرل ناصر خان جنجوعہ کی انتھک محنت، مسلسل جدوجہد، تعاون اور مدد سے ہی ممکن ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے جنرل ناصر خان جنجوعہ سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے جنرل ناصر خان جنجوعہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی حکومت اور عوام آپکی مخلصانہ اور گراں قدر خدمات کبھی فراموش نہیں کرسکیں گے۔ وزیراعلٰی نے جنرل ناصر خان جنجوعہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سدرن کمانڈ کی کمان ایک انتہائی کٹھن دور میں سنبھالی۔ انہوں نے پولیٹیکل نظام اور بلوچستان کی حکومت کی جس مخلصانہ طریقے سے معاونت کی وہ انتہائی قابل تعریف ہے۔ بلوچستان کے حالات میں جو بہتری آئی ہے وہ جنرل ناصر خان جنجوعہ کی انتھک محنت، مسلسل جدوجہد، تعاون اور مدد سے ہی ممکن ہوا ہے۔ انکی بہتر سوچ کی وجہ سے پولیٹکل سسٹم مضبوط ہوا ہے اور لوگوں کو اعتماد حاصل ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 487229

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/487229/کوئٹہ-وزیراعل-ی-بلوچستان-کی-کمانڈر-سدرن-کمانڈ-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org