QR CodeQR Code

پاراچنار، محافل دعائے عرفہ کا انعقاد

24 Sep 2015 15:39

اسلام ٹائمز: یوم عرفہ کے موقع پر پاراچنار میں محافل دعائے عرفہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں دو مختلف مقامات پر محافل دعائے عرفہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مومنین کی کثیرتعداد میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق آج یوم عرفہ کے موقع پر انصارالحسینؑ پاکستان کی جانب سے دفتر انصارالحسینؑ میں محفل دعائے عرفہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں انصارالحسینؑ کے دیہاتوں میں یونٹس و لائبریریوں کے اراکین کے علاوہ دیگر مومنین نے کافی تعداد میں شرکت کی۔ دعائے عرفہ کی تلاوت قاری سید ہدایت حسین نے کی۔ دوسری جانب مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے پاراچنار میں طوری قبرستان میں محفل دعائے عرفہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں دعائے عرفہ کی تلاوت سے کافی مومنین کے دلوں کو منور کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 487262

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/487262/پاراچنار-محافل-دعائے-عرفہ-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org