0
Thursday 24 Sep 2015 17:14

یمن، دارالحکومت صنعا کی مسجد میں نماز عید کے دوران 2 خودکش دھماکے، 35 نمازی شہید، درجنوں زخمی

یمن، دارالحکومت صنعا کی مسجد میں نماز عید کے دوران 2 خودکش دھماکے، 35 نمازی شہید، درجنوں زخمی
اسلام ٹائمز۔ یمن کے دارالحکومت صنعا میں نماز عید کے دوران مسجد میں 2 دھماکے ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دونوں دھماکے خودکش تھے جو کہ الصفیہ ڈسٹرکٹ میں البلیلی مسجد میں کئے گئے۔ البلیلی مسجد پولیس اکیڈمی کے قریب واقع ہے جبکہ یہ علاقہ حوثی قبائل کے زیر کنٹرول ہے۔ مسجد میں نماز عید کی ادائیگی کیلئے نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی، دھماکے کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔ دھماکے کے بعد فوری طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کی گئیں جبکہ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ دھماکوں کی ذمہ داری فوری طور پر کسی بھی گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔ اس مسجد کو گذشتہ 3 ماہ میں چھٹی بار نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی یمن میں مساجد میں دھماکے ہوتے رہے ہیں، جس کی ذمہ داری داعش اور القاعدہ قبول کرتی رہی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق، آج صبح بروز جمعرات یمن کے دارالحکومت صنعاء کی ایک مسجد میں نماز عید قربان کی دوراں خودکش حملہ کیا گیا۔ اسکائی نیوز، بی بی سی اور العربیہ کے مطابق یہ زور دار دھماکہ صنعا کی مسجد "الیلیلی" میں ہوا، جس کا انتظام و انصرام حوثی یمنیوں کی مقاومتی تنظیم انصاراللہ کے ہاتھ میں ہے۔ فرانس نیوز کے مطابق اب تک اس خودکش حملے میں 25 جبکہ الخلیج آن لائن کے مطابق اب تک کم از کم 29 نمازی شہید ہوچکے ہیں۔ ایمرجنسی اور ریسکیو کی گاڑیاں فوری طور پر حادثہ کے مقام پر روانہ ہوچکی ہیں، اور جائے حادثہ کو یمنی سکیورٹی فورسز نے اپنے محاصرے میں لے لیا ہے۔ مذکورہ بالا مسجد یمن کے دارالحکومت صنعا کے محلہ "الصادقیہ" میں پولیس اکیڈمی کے قریب واقع ہے۔ ادھر رائیٹرز نیوز نے خبر دی ہے کہ نماز عید قربان کے دوران دو خودکش حملہ آور، جنہوں نے خودکش جیکٹس پہن رکھی تھی، انہوں نے نمازیوں کے درمیاں اپنے آپکو پھٹایا ہے۔ ان خودکش حملوں کے نتیجے میں اب تک اطلاعات کے مطابق 30 سے زائد نمازی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔ زخمیوں میں سے اکثر کی حالت تشویشناک ہے، جس کی وجہ سے شہداء کی تعداد میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ ماہ سمتبر کے اوائل میں بھی صنعاء کی ایک مسجد میں دو خودکش دھماکے ہوئے تھے، جن میں 32 افراد شہید اور 92 زخمی ہوئے تھے۔ ان خودکش حملوں کی ذمہ داری دہشتگرد تنظیم داعش کی قبول کی تھی، تاہم آج ہونے والے خودکش حملوں کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 487283
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش