0
Thursday 24 Sep 2015 19:08

لاہور، لاری اڈوں پر پولیس کا سرچ آپریشن، مسافروں کے کوائف چیک کئے

لاہور، لاری اڈوں پر پولیس کا سرچ آپریشن، مسافروں کے کوائف چیک کئے
اسلام ٹائمز۔ دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری نے بند روڈ پر واقع لاری اڈوں پر سرچ اینڈ سویپ آپریشن کیا۔ پولیس افسران نے بس سٹینڈز کے سیکورٹی انتظامات چیک کرنے کیساتھ مسافروں کے بائیومیٹرک ڈیوائسز سے کوائف بھی جمع کئے۔ عید قربان پر دہشتگردی کے خطرات کے باعث شیراکوٹ اور نوانکوٹ پولیس نے ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد اقبال کی ہدایت پربس سٹینڈز پر سرچ آپریشن کیا۔ ڈی ایس پی نوانکوٹ کی زیرنگرانی ہونیوالے آپریشن میں پولیس نے بلال ٹریولز، نیازی اڈہ، عبداللہ ٹریولز سمیت دیگر بس اڈوں کی سیکورٹی چیک کرنے کیساتھ مسافروں کے بائیومیٹرک ڈیوائسز سے کوائف بھی چیک کئے۔ ڈی ایس پی فرحت عباس کا "اسلام ٹائمز" سے گفتگو میں کہنا تھا کہ آپریشن کا مقصد فول پروف سیکورٹی یقینی بنانا ہے۔ بس سٹینڈ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پولیس کیطرف سے طے کردہ سیکورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جا رہا رہا ہے جبکہ مسافروں کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں پولیس کو تہواروں کے علاوہ بھی روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کرنا چاہیے۔ پولیس کے مطابق ٹکٹ کی بکنگ کیلئے شناختی کارڈ لازمی ہونے سے مسافروں کا ریکارڈ بھی مرتب ہو رہا ہے جس سے شر پسند افراد پر نظر رکھنے میں مدد ملے گی۔
خبر کا کوڈ : 487302
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش