QR CodeQR Code

پاکستان کی فوج سخت جنگ سے نمٹنا جانتی ہے، جنرل راحیل

24 Sep 2015 21:34

اسلام ٹائمز: لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے مسلسل سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا مقصد پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف جنگ سے توجہ ہٹانا ہے، پاک فوج وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا ہے اور سرحدوں کی حفاطت کرنے والے بہادر جوانوں کو عید کی پیشگی مبارکباد دی ہے۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا مقصد پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ سے توجہ ہٹانا ہے۔ آرمی چیف لائن آف کنٹرول پر جوانوں کے حوصلے بڑھانے پہنچ گئے اور عید پر پیشگی مبارکباد دی۔ آرمی چیف نے جوانوں کے بلند عزم کو سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے مسلسل سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا مقصد پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف جنگ سے توجہ ہٹانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج سخت جنگ سے نمٹنا جانتی ہے اور کامیابی سے دو مختلف جنگوں سے گزر چکی ہے، پاک فوج وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول کے قریب رہنے والے شہریوں سے بھی اظہار یکجہتی کیا۔


خبر کا کوڈ: 487322

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/487322/پاکستان-کی-فوج-سخت-جنگ-سے-نمٹنا-جانتی-ہے-جنرل-راحیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org