QR CodeQR Code

جنرل راحیل مجھ سے بہتر آرمی چیف ہیں، پرویز مشرف

24 Sep 2015 22:11

اسلام ٹائمز: ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم امہ اور مسلم ممالک میں کردار ادا کرسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان میں تیسری قوت بنانی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ جنرل راحیل جو کر رہے ہیں وہ لیڈر شپ کا تقاضہ ہے، وہ مجھ سے بہتر آرمی چیف ہیں۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ کارگل میں پہلی بار ہم نے بھارت کو پکڑا۔ فوج کی کامیابی کو سیاسی میز پر شکست دی گئی، اگر ہم وہاں ہوتے تو آج بھارت کو جارحیت کی مجال نہیں ہوتی۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ 20 کروڑ کی آبادی پاکستان کی طاقت ہے، ہمیں کشمیر اور سرکریک کا مسئلہ حل کرکے بھارت سے پرامن تعلقات قائم کرنے ہیں۔ پاکستان مسلم امہ اور مسلم ممالک میں کردار ادا کرسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان میں تیسری قوت بنانی ہے، اگر مسلم لیگی دھڑے متحد ہوجائیں تو تیسری قوت بن سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ 1999ء میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور فرقہ وارانہ دہشتگردی تھی، ہم نے کراچی کو اپنے دور میں روشنیوں کا شہر بنایا، ہم نے کسی پر دباؤ ڈالا اور کسی سے مفاہمت کی، یہ گورننس کا معاملہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 487333

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/487333/جنرل-راحیل-مجھ-سے-بہتر-آرمی-چیف-ہیں-پرویز-مشرف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org