0
Thursday 24 Sep 2015 23:37

اسکردو، دیوسائی میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کیلئے آپریشن شروع

اسکردو، دیوسائی میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کیلئے آپریشن شروع
اسلام ٹائمز۔ گزشتہ روز طوفانی برفباری کے سبب دیوسائی میں پھنسنے والے 8 پولیس اہلکاروں اور  10 سے زائد وائلڈلائف ملازمین کو بحفاظت نکالنے کیلئے پاک فوج اور پولیس نے ریسکیو آپریشن شروع دیا ہے، آپریشن کی نگرانی 62 برگیڈ برگیڈیئر احسان محمود خود کر رہے ہیں۔ ریسکیو ٹیم نے دیوسائی ٹاپ تک راستے کو صاف کر لیا ہے اور کل تک اس مقام تک پہنچنے کی کوشش کی جائے گی جہاں    8 پولیس اہلکاروں سمیت 18 افراد پھنسے ہوئے ہیں۔ استور سے بھی دیوسائی میں پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کیلئے نئے سرے سے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ریسکیو آپریشن میں بڑی تعداد میں فوج اور پولیس کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ انتظامیہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ دیوسائی میں ڈیڑھ فٹ کے قریب برف پڑ چکی ہے تاہم اس مقام تک ہم ضرور پہنچیں گے جہاں 18 افراد پھنسے ہوئے ہیں، پھنسنے والے افراد سے رابطہ ہو گیا ہے اور وہ خیرت سے ہیں۔  انہیں گاڑیوں کے ذریعے اسکردو لایا جائیگا ضرورت پڑی تو ہیلی کاپٹر سروس بھی فراہم کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 487349
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش