0
Friday 25 Sep 2015 15:06

شامی بحران کے حل کے لیے مذاکرات میں شامی صدر بشارالاسد کو شریک کیا جائے، انجیلا مرکل

شامی بحران کے حل کے لیے مذاکرات میں شامی صدر بشارالاسد کو شریک کیا جائے، انجیلا مرکل
اسلام ٹائمز۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ شامی صدر بشارالاسد کو شام امن مذاکرات میں شریک کیا جانا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں بحران کے حل کے لیے بہت سے کرداروں سے بات کرنا ہوگی اور ان میں دوسروں کے علاوہ بشارالاسد بھی شامل ہونے چاہئیں۔ وہ برسلز میں یورپی یونین کے سربراہ اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔ انجیلا مرکل کا کہنا تھا کہ نہ صرف امریکا اور روس سے بات چیت کی جانی چاہیے بلکہ اہم علاقائی شراکت داروں ایران اور سعودی عرب وغیرہ سے بھی بحران کے خاتمے کے لیے بات چیت کی جانی چاہیے۔ جرمن چانسلر کے اس بیان سے یہ واضح اشارہ ملتا ہے کہ اب یورپی ممالک شامی صدر بشارالاسد کے بارے میں موقف میں نرمی لانے پر آمادہ ہیں۔ امریکا سمیت مغربی ممالک پہلے یہ کہتے رہے ہیں کہ شام کے مستقبل میں بشارالاسد کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے لیکن اب شامی عوام کو درپیش مسائل کے پیش نظر انھوں نے یہ کہنا شروع کر دیا ہے کہ بحران کے حل کے لیے انھیں بشارالاسد سے بھی بات کرنا ہوگی اور انھیں نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 487388
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش