QR CodeQR Code

کورنگی گراؤنڈ سے گرفتار دہشتگرد کی نشاندہی پر خودکش جیکٹ برآمد

25 Sep 2015 23:54

اسلام ٹائمز: کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ حکام کے مطابق ایک ہفتہ قبل کراچی کے علاقے کورنگی سے کالعدم تنظیم کے گرفتار دہشت گرد عمر حیات نے کورنگی گراؤنڈ میں موجود تیار خودکش جیکٹ کی نشاندہی کی تھی، حکام کے مطابق عمر حیات کامرہ ایئر بیس پر دہشتگرد حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی بتایا جاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کورنگی سے گرفتار دہشتگرد کی نشاندہی پر کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے ایک خودکش جیکٹ برآمد کرلی۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ایک ہفتہ قبل کراچی کے علاقے کورنگی سے کالعدم تنظیم کے گرفتار دہشت گرد عمر حیات نے کورنگی گراؤنڈ میں موجود تیار خودکش جیکٹ کی نشاندہی کی تھی۔ سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کورنگی گراؤنڈ سے تیار خودکش جیکٹ برآمد کرلی۔ گرفتار دہشتگرد سے بارودی مواد اور خودکش جیکٹ برآمد کی گئی تھی، اور حکام کے مطابق عمر حیات کامرہ ایئر بیس پر دہشتگرد حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی بتایا جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 487424

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/487424/کورنگی-گراؤنڈ-سے-گرفتار-دہشتگرد-کی-نشاندہی-پر-خودکش-جیکٹ-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org