0
Saturday 26 Sep 2015 00:06

آپریشن ضرب عضب سے ملک میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، گورنر سندھ

آپریشن ضرب عضب سے ملک میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب سے ملک میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کراچی کے پولو گراؤند میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی، گورنر سندھ شہریوں سے گلے ملے، اور انہیں عید کی مبارکباد بھی دی۔ ڈاکٹر عشرت العباد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب تمام جماعتوں کی مشاورت سے شروع کیا گیا، آپریشن سے ملک میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن کیلئے شہریوں کا کردار بھی قابل تحسین ہے، امن و امان کی صورت حال بہتر ہونے سے کاروباری اور دیگر تمام طبقات پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ قربانی کی کھالوں سے متعلق ضابطہ اخلاق بنایا گیا ہے، تمام شہری اس ضابطہ اخلاق کو مد نظر رکھتے ہوئے صرف رجسٹرڈ اداروں، تنظیموں اور مدارس کو قربانی کی کھالیں جمع کروائیں۔
خبر کا کوڈ : 487426
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش