0
Saturday 26 Sep 2015 01:12

وزیراعظم نواز شریف نیو یارک پہنچ گئے

وزیراعظم نواز شریف نیو یارک پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیو یارک پہنچ گئے ہیں۔ جہاں وہ 30 ستمبر کو خطاب کریں گے۔ وزیراعظم نوازشریف نیو یارک میں اقوام متحدہ کی مختلف کانفرنسوں اور اجلاسوں میں شرکت کریں گے اور اس دوران وہ مختلف عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وزیراعظم نوازشریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 70ویں اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف کے خطاب کی حکمت عملی طے کر لی گئی ہے، جس کے تحت بھارت کے جارحانہ رویے کیخلاف کھل کر بات کی جائے گی، مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا جائے گا اور سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعداد میں اضافے کی مخالفت کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 487428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش