0
Saturday 26 Sep 2015 14:22

امریکی تربیت یافتہ باغیوں نے اپنابھاری اسلحہ النصرہ فرنٹ کے حوالے کردیا

امریکی تربیت یافتہ باغیوں نے اپنابھاری اسلحہ النصرہ فرنٹ کے حوالے کردیا
اسلام ٹائمز۔ امریکی فوج نے تسلیم کیا ہے کہ دولتِ اسلامیہ کے جنگجوؤں سے لڑنے کے لیے جن شامی باغیوں کو تربیت دی گئی تھی ان میں سے کچھ نے اپنا اسلحہ اور گاڑیاں القاعدہ سے منسلک جنگجوؤں کے حوالے کی ہیں۔ امریکہ کا محکمۂ دفاع ماضی میں ایسی اطلاعات کی تردید کرتا رہا ہے کہ یہ باغی یا تو منحرف ہو چکے ہیں یا انھوں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔ تاہم اب حکام کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے ہی ان باغیوں کے ایک یونٹ نے محفوظ راستے کے عوض القاعدہ سے منسلک النصرہ فرنٹ کے جنگجوؤں کو چھ پک اپ ٹرک اور گولہ بارود فراہم کیا۔ یہ امریکہ کے شامی باغیوں کو تربیت دینے کے منصوبے کے لیے تازہ ترین دھچکہ ہے۔

اس سے قبل رواں ماہ ہی امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سربراہ جنرل لوئڈ آسٹن نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے تسلیم کیا تھا کہ دولتِ اسلامیہ کے جنگجوؤں سے لڑنے کے لیے امریکہ کا شام کے باغیوں کو تربیت دینے کا منصوبہ مکمل طور پر ناکام ہوا ہے اور صرف ’چار یا پانچ‘ امریکی تربیت یافتہ باغی ہی شام میں لڑ رہے ہیں۔

پینٹاگون کے ترجمان کیپٹن جیف ڈیوس نے جمعے کے روز کہا: بدقسمتی سے ہمیں آج معلوم ہوا کہ نیو سیریئن فورسز نے کہا ہے کہ انھوں نے واقعی چھ پک اپ ٹرک اور اپنے اسلحے کا ایک حصہ النصرہ فرنٹ کے حوالے کر دیا ہے۔ اسی دوران امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کرنل پیٹرک رائیڈر نے کہا کہ یہ واقعہ 21 اور 22 ستمبر کو پیش آیا۔ انھوں نے کہا کہ القاعدہ کے حوالے کیا جانے والا اسلحہ اور ساز و سامان اس یونٹ کے 25 فیصد سامان کے برابر تھا۔

کرنل رائیڈر نے کہا کہ اگر یہ بات درست ہے تو یہ بہت تشویش ناک ہے اور شامی باغیوں کو تربیت اور سامان کی فراہمی کے قواعد و ضوابط کے خلاف ورزی ہے۔ یہ یونٹ 70 باغی جنگجوؤں پر مشتمل تھا جنھوں نے دوسرے امریکی تربیتی کورس میں حصہ لیا تھا۔

کانگریس نے دولتِ اسلامیہ کے خلاف اپنی حکمتِ عملی
کے تحت 5,000 باغیوں کو تربیت، اسلحہ اور دیگر سامان فراہم کرنے کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی منظوری دی تھی۔
صحافی : ایس این حسینی
خبر کا کوڈ : 487484
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش