QR CodeQR Code

سعودی حکومت پر حجاج کرام کی حفاظت کے ضروری اقدامات میں کوتاہی کے سبب مقدمہ چلانا چاہئے، انصاراللہ

26 Sep 2015 16:00

اسلام ٹائمز: سانحہ منی میں سینکڑوں حاجیوں کی شہادت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے یمنی شہریوں کو سعودی عرب میں داخل ہونے سے روکنے پر مبنی سعودی حکومت کے اقدام کی ایک بار پھر مذمت کی۔


اسلام ٹائمز۔ یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے سعودی حکومت پر مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے سانحہ منی اور متعدد حاجیوں کے جاں بحق ہونے پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب اور غیر عرب مسلمانوں کو صدائے احتجاج بلند کرنی چاہئے اور سعودی عرب کی حکومت پر حجاج کرام کی جان کی حفاظت کے لئے ضروری اقدامات میں کوتاہی کے سبب مقدمہ چلانا چاہئے۔ انہوں نے فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے یمنی شہریوں کو سعودی عرب میں داخل ہونے سے روکنے پر مبنی سعودی حکومت کے اقدام کی ایک بار پھر مذمت کی۔


خبر کا کوڈ: 487513

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/487513/سعودی-حکومت-پر-حجاج-کرام-کی-حفاظت-کے-ضروری-اقدامات-میں-کوتاہی-سبب-مقدمہ-چلانا-چاہئے-انصاراللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org