QR CodeQR Code

امریکی صدر باراک اوباما کی چینی ہم منصب سے ملاقات اور مشترکہ پریس کانفرنس

26 Sep 2015 16:06

اسلام ٹائمز: باراک اوبامہ نے چینی صدر کی وائٹ ہاس آمد پر خیرمقدم کیا اور اس موقع پر مہمان رہنما کے اعزاز میں فوجی گارڈ اور اکیس توپوں کی سلامی بھی دی گئی، جس کے بعد دونوں رہنمائوں نے رسمی بات چیت کا آغاز کیا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا صدر باراک اوبامہ نے اپنے چینی ہم منصب ژی جیانگ پنگ کے پہلے سرکاری دورہ امریکا کے دوران وائٹ ہاس میں میزبانی کی۔ باراک اوبامہ نے چینی صدر کی وائٹ ہاس آمد پر خیرمقدم کیا اور اس موقع پر مہمان رہنماکے اعزاز میں فوجی گارڈ اور اکیس توپوں کی سلامی بھی دی گئی، جس کے بعد دونوں رہنمائوں نے رسمی بات چیت کا آغاز کیا۔ امریکی اور چینی حکام کو توقع ہے کہ بات چیت کے دوران کم از کم ایک شعبے میں تعاون پر اتفاق ہوجائے گا جو موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف عالمی جنگ ہے۔ جب اس حوالے سے رہنمائوں کی جانب سے باضابطہ معاہدے کو متعارف کرایا جائے گا جس سے گزشتہ سال ہون والے زہریلے مواد کے اخراج میں کٹوتی کے تاریخ ساز معاہدے کو آگے بڑھایا جاسکے گا۔ دونوں رہنماں کی ملاقات کے دوران چین کے صدر کے حامی اور مخالف افراد وائٹ ہاس کے قریب جمع ہوگئے جنھوں نے پرچم اٹھائے ہوئے تھے، جبکہ وہ ڈرمز بجانے کے ساتھ نعرے لگا رہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 487514

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/487514/امریکی-صدر-باراک-اوباما-کی-چینی-ہم-منصب-سے-ملاقات-اور-مشترکہ-پریس-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org