0
Saturday 26 Sep 2015 16:09

یورپ میں روزانہ آٹھ ہزار تارکین وطن پہنچ رہے ہیں، اقوام متحدہ

یورپ میں روزانہ آٹھ ہزار تارکین وطن پہنچ رہے ہیں، اقوام متحدہ
اسلام ٹائمز۔ اقوامِ متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ روزانہ تقریبا آٹھ ہزار شامی اور عراقی پناہ گزینوں کی یورپ آمد کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ یہ اعداد وشمار اقوام متحدہ کے علاقائی کوآرڈینیٹر امین اواد نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ یونان میں روزانہ پانچ ہزار سے زیادہ پناہ گزین پہنچ رہے ہیں۔ تارکینِ وطن کے بین الاقومی ادارے انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے کہا ہے کہ اگر سرحد کھلی رہی اور موسم اچھا رہا تو سردیوں میں بھی لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہے گا۔ واضع رہے کہ رواں برس شام اور دیگر شورش زدہ علاقوں سے یورپ میں اب تک تقریبا پانچ لاکھ تارکینِ وطن پہنچ چکے ہیں۔ ان تاکین وطن کو یورپ کے مختلف ممالک میں آباد کرنے کے حوالے سے اگرچہ یورپی یونین کے ملکوں میں اختلافات پائے جاتے ہیں لیکن رواں ہفتے یورپی وزرا کے ایک اجلاس میں 120,000 تارکینِ وطن یورپ بھر میں آباد کرنے کا معاہدہ طے پا گیا تھا۔ شام، عراق اور اریٹیریا سے تعلق رکھنے والے ان پناہ گزینوں کو یونان اور اٹلی سے دیگر ممالک منتقل کیا جائے گا تا کہ وہاں موجود پہنچنے والے تارکینِ وطن کے قائم کیمپوں پر دبائو کم ہو سکے۔
خبر کا کوڈ : 487515
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش