QR CodeQR Code

وزیراعظم نواز شریف کی نیویارک میں جرمن چانسلر سے ملاقات

26 Sep 2015 23:01

اسلام ٹائمز: دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں معاشی معاملات پر گفتگو کی گئی۔ اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف نے نیویارک میں سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا اور بل گیٹس سے بھی ملاقات کی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے نیویارک میں جرمن چانسلر اینجلا مرکل سے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں معاشی معاملات پر گفتگو کی گئی۔ اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف نے نیویارک میں سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا اور بل گیٹس سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں بل گیٹس نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو سراہا جبکہ سری لنکن صدر سے ملاقات میں کرکٹ کے مقابلے بحال کرنے اور تعداد بڑھانے کی کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 487555

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/487555/وزیراعظم-نواز-شریف-کی-نیویارک-میں-جرمن-چانسلر-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org