QR CodeQR Code

عیدالاضحٰی، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پہ سندھ بھر سے 18 ہزار کھالیں ضبط، 356 افراد گرفتار

27 Sep 2015 16:01

اسلام ٹائمز: ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق کھالیں جمع کرنے سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 356 افراد کو گرفتار کیا گیا، جبکہ 288 افراد کو حوالہ پولیس کیا گیا، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی اور اہلسنت والجماعت نے خلاف ورزی کی۔


اسلام ٹائمز۔ رینجرز نے کھالیں جمع کرنے سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 356 افراد کو گرفتار اور 18 ہزار سے زائد کھالیں ضبط کر لیں۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ترجمان رینجرز سندھ نے بتایا ہے کہ کھالیں جمع کرنے سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 356 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ 288 افراد کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ترجمان رینجرز نے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم، جماعت اسلامی اور اہلسنت و الجماعت نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی، سندھ بھر سے 18 ہزار 307 کھالیں ضبط کر لی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تفصیلی رپوٹ وفاق اورسندھ حکومت کو ارسال کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 487630

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/487630/عیدالاضح-ی-ضابطہ-اخلاق-کی-خلاف-ورزی-پہ-سندھ-بھر-سے-18-ہزار-کھالیں-ضبط-356-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org