0
Sunday 27 Sep 2015 18:19

کراچی میں شہریوں نے جانوروں کی قربانی پر 30 ارب روپے خرچ کئے

کراچی میں شہریوں نے جانوروں کی قربانی پر 30 ارب روپے خرچ کئے
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے شہریوں نے اس سال جانوروں کی قربانی پر 30 ارب روپے خرچ کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں دہشتگردی کے خلاف کامیاب آپریشن کے ثمرات نظر آنے لگے ہیں، جس کے اثرات اس سال قربانی کے حوالے سے بھی دیکھے گئے ہیں۔ گزشتہ سال کراچی کی مویشی منڈی میں قیمتیں گر گئی تھیں، مگر اس سال قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی نظر آئیں، اور عید کے تیسرے روز قربانی کیلئے جانور خریدنے والوں کو بھی سستا جانور دستیاب نہیں ہے۔ اس سال اب تک سُپر ہائی وے کی مویشی منڈی میں 3 لاکھ 40 ہزار گائے فروخت ہوئیں، جبکہ ایک لاکھ 40 ہزار بکرے اور ساڑھے تین ہزار اونٹ فروخت ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 487649
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش