QR CodeQR Code

سوات میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک جاں بحق، دو لاپتہ

27 Sep 2015 20:16

اسلام ٹائمز: رسالپور سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی موٹر کار بحرین کے قریب انتہائی بلندی سے دریائے سوات میں جاگری، گاڑی میں چار افراد سوار تھے، ایک کی حالت انتہائی نازک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقام سوات میں سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہونے سے ایک شخص جاں بحق، ایک شدید زخمی جبکہ دو افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ رسالپور سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی گاڑی بحرین کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔ ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی بے قابو ہوکر انتہائی بلندی سے دریائے سوات میں جاگری۔ اس حادثے میں دو افراد لاپتہ ہوگئے، جبکہ ایک جاں بحق، اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ مقامی میڈیا ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی میت، اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ زخمی شخص کی حالت بھی نازک بتائی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے، تاہم ان کے زندہ ہونے کی امید کم ہے۔


خبر کا کوڈ: 487660

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/487660/سوات-میں-سیاحوں-کی-گاڑی-کھائی-گرنے-سے-ایک-جاں-بحق-دو-لاپتہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org