0
Sunday 27 Sep 2015 21:07

نادرا کی کرپشن میں ملوث ہونے کیخلاف بھرپور احتجاج کرینگے، لالا یوسف خان خلجی

نادرا کی کرپشن میں ملوث ہونے کیخلاف بھرپور احتجاج کرینگے، لالا یوسف خان خلجی
اسلام ٹائمز۔ خلجی قومی تحریک کے چئیرمین لالا یوسف خان خلجی نے کہا ہے کہ عید کے فوراً بعد امن کیساتھ ساتھ کرپشن اور نادرا کے غیر جمہوری رویئے کیخلاف میدان عمل میں اتریں گے اور اس سلسلے میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ صوبے میں کرپشن عروج پر ہے اور عوامی خدمت کا نام و نشان نہیں۔ نادرا عوام سے ایسا ریکارڈ مانگتی ہے، جو انکے پاس میسر ہی نہیں، تاکہ عوام پیسے دینے پر مجبور ہوجائے۔ صوبے پھر میں صحت، تعلیم اور پانی جیسے بنیادی حقوق سے عوام یکسر محروم ہیں۔ دوسری طرف نادرا بلوچستان نے اپنا قانون وضع کردیا ہے۔ نادرا ایک منافع بخش کاروباری ادارہ بن چکا ہے۔ جسکے کیخلاف عید کے بعد بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 487665
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش