QR CodeQR Code

لودھراں میں ضمنی انتخاب سے قبل مسلم لیگ (ن) کے 2 مقامی رہنما تحریک انصاف میں شامل

27 Sep 2015 22:07

اسلام ٹائمز: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 155 سے 4 مرتبہ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے اختر خان کانجو اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 207 سے سابق رکن اسمبلی زوار وڑائچ نے تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت اختیار کر لی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ این اے 154 لودھراں میں ضمنی انتخاب سے قبل مسلم لیگ (ن) کے 2 مقامی رہنماؤں نے اپنی پرانی سیاسی وابستگی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 155 سے 4 مرتبہ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے اختر خان کانجو اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 207 سے سابق رکن اسمبلی زوار وڑائچ نے تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت اختیار کر لی ہے۔ دوسری جانب لاہور میں پیپلز پارٹی کے رہنما اخلاق احمد گڈو نے بھی چوہدری محمد سرور اور رکن پنجاب اسمبلی میاں اسلم اقبال سے ملاقات کے بعد اپنے 20 ساتھیوں کے ساتھ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مسلم لیگ (ن) کے دو سابق ارکان اسمبلی پہلے ہی تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 487689

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/487689/لودھراں-میں-ضمنی-انتخاب-سے-قبل-مسلم-لیگ-ن-کے-2-مقامی-رہنما-تحریک-انصاف-شامل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org