اسلام ٹائمز۔ موبائل فون کے ذریعے سوشل میڈیا کی مقبول اپلیکیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو تلقین کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے غیر ضروری پیغام کو کھولنے سے گریز کریں، کیونکہ کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ کا موبائل ہیکرز کی زد میں آ جائے۔ واٹس ایپ صارفین کے لیے ایک بار پھر بری خبر سامنے آ گئی، کیونکہ واٹس ایپ ایک بار پھر سائبر حملوں کی زد میں ہے، اس لیے واٹس ایپ پر موصول ہونے والے پیغامات کو کھولنے سے پہلے اچھی طرح چیک کر لیں کیونکہ کہیں ایسا نہ ہوکہ وہ پیغام آپ کو کسی ہیکر کی جانب سے بھیجا گیا ہو اورنقصان کی صورت میں آپ کو اپنے موبائل کے ڈیٹا سے ہاتھ دھونا پڑ جائے۔ واٹس ایپ کے حوالے سے ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاکھوں لوگوں کے زیر استعمال میسجنگ سروس واٹس ایپ صارفین کو ہیکرز کی جانب سے ایک پیغام بھیجا جارہا ہے جس کو کھولتے ہی ہیکرز آپ کے موبائل کے ڈیٹا تک بہت آسانی کے ساتھ رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیکرز کی جانب سے یہ پیغام ایک وائس میسج کی صورت میں بھیجا جاتا ہے جس کو کھولتے ہی وائرس آپ کے موبائل میں داخل ہوجائے گا اور ہیکرز کو آپ کے موبائل میں موجود ڈیٹا تک باآسانی رسائی حاصل ہوجائے گی۔
اس خطرناک وائرس کے باعث واٹس ایپ کے تمام صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اس طرح کی کسی بھی قسم کے پیغام کو کھولنے سے گریز کریں کیونکہ اس صورت میں صارفین کو کافی نقصان اٹھانا پرسکتا ہے۔