0
Sunday 27 Sep 2015 22:22

عالمی جوہری توانائی ایجنسی کا پاکستان کے جوہری اثاثوں کی سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار

عالمی جوہری توانائی ایجنسی کا پاکستان کے جوہری اثاثوں کی سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ نیویارک میں جوہری توانائی کے عالمی ادارے ’انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی‘ کے سربراہ یوکیا امانو نے پاکستان کی جانب سے جوہری اثاثوں کی حفاظت کے لیے کیے گئے اقدامات پر نہایت اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی چوہری اثاثوں کی سیکیورٹی کا ریکارڈ متاثر کن ہے۔ نیویارک میں سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری سے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ یوکیا امانو نے ملاقات کی جس میں ان کا کہنا تھا جوہری توانائی ایجنسی کا عالمی ادارہ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں مکمل طور سے مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعاون بہت عرصے سے جاری ہے جب کہ پاکستان کی جانب سے نیوکلئیر پروگرام کی سیکیورٹی کے لیے کیے جانے والے اقدامات اطمینان کن اور قابل ستائش ہیں۔ اس موقع پر سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری  کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے اور پاکستان جوہری پروگرام کے تحفظ کی سکیورٹی کو قومی فریضہ سمجھتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 487695
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش