0
Sunday 27 Sep 2015 23:09

سانحہ منٰی، بلتستان سے تعلق رکھنے والے 8 حجاج تاحال لاپتہ، ایک حاجی شہید

سانحہ منٰی، بلتستان سے تعلق رکھنے والے 8 حجاج تاحال لاپتہ، ایک حاجی شہید
اسلام ٹائمز۔ منٰی میں حج کے دوران شیطان کو کنکریاں مارتے وقت شاہی پروٹول کے باعث اچانک بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں 850 سے زائد حجاج شہید جبکہ ایک ہزار کے قریب زخمی ہوئے تھے۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد اب تک کی اطلاع کے مطابق بلتستان سے تعلق رکھنے والے 8 حجاج لاپتہ ہیں جبکہ ایک حاجی شہید ہو چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق لاپتہ افراد میں بلتستان کی چند برجستہ شخصیات بھی شامل ہیں ان افراد کے نام نہ شہادتوں کی فہرست میں موجود ہیں اور نہ ہی زخمی ہونے کی کوئی اطلاع ہے اور زیرعلاج زخمیوں تک رسائی بھی ناممکن بنا دی ہے اور نہ ہی کوئی فہرست جاری کی ہے۔ ان حجاج سے کسی بھی قسم کا رابطہ نہ ہونے کے باعث عزیز اقارب تین روز سے شدید ذہنی کوفت میں مبتلا ہیں۔ لاپتہ ہونے والے حجاج کے گھروں میں صف ماتم بچھ گئی ہے اور دعا و مناجات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ ان افراد میں بلتستان کے نامور عالم دین حجتہ الاسلام شیخ محمد یعقوب بشوی اور ایم ڈبلیو ایم قم کے سربراہ حجتہ الاسلام ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین شامل ہیں۔ ایک اور ذرائع نے دعویٰ  کیا ہے کہ شیخ غلام محمد فخرالدین زخمی ہے اور ہسپتال میں زیرعلاج ہیں تاہم ان سے انکے خانودے کا براہ راست رابطہ نہیں ہو سکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 487704
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش