0
Monday 28 Sep 2015 00:04

سندھ میں بڑے پیمانے پر اہم شخصیات کی گرفتاری کا حتمی فیصلہ

سندھ میں بڑے پیمانے پر اہم شخصیات کی گرفتاری کا حتمی فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ فیڈرل انوسٹی گیشن یونٹ (ایف آئی اے) نے عید قربان کے بعد بڑے پیمانے پر اہم شخصیات کی گرفتاری کا فیصلہ کرلیا ہے، حساس اداروں اور رینجرز کے ہاتھوں گرفتار اہم سیاسی شخصیات اور ان کے دست راست سے حاصل معلومات کی روشنی میں ذمہ داری ایف آئی اے کو سونپی گئی ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ نے سرکلر کے ذریعے تمام سرکلز میں تفتیشی افسران کو پرانے مقدمات جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کر دی۔ اطلاعات کے مطابق حساس اداروں اور رینجرز نے بڑی سیاسی جماعتوں کے اہم رہنماﺅں کو حراست میں لے کر 90 دن کا ریمانڈ لیا، 2 ماہ قبل حساس اداروں نے اعلیٰ سیاسی شخصیات کے دست راست محمد علی شیخ کو حراست میں لیا تھا، جبکہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے انتہائی قریبی ساتھی سابق مشر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین بھی 27 اگست سے رینجرز کے پاس زیر تفتیش ہیں۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے بھی عید الاضحیٰ کے بعد اربوں روپے کے 50 مالیاتی اسکینڈلز کی تحقیقات تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے نیب کے تمام ڈائریکٹر جنرل اور تفتیشی افسران کو فوری طور پر پیشرفت کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایم سی بی نجکاری کیس، این آئی سی ایل کی غیر قانونی سرمایہ کاری کیس، مہوش جہانگیر کے خلاف ایز گارڈ نائن کیس، الائیڈ بینک اسکینڈل میں شون گروپ کا کیس، ٹیکسٹائل ملز کے پنجاب بینک اور دیگر بینکوں سے قرضے کے کیس، اور دیگر مقدمات میں ملزمان کو جلد سمن جاری کرکے نیب کے تفتیشی افسران کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ اس کے بعد سوال نامے دے کر تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔ اس حوالے سے 33 کیس تفتیش کے مرحلے میں ہیں اور 16 احتساب عدالتوں میں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 487713
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش