0
Saturday 1 Jan 2011 23:51

حضرت امام زین العابدین ع کا یوم شہادت ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا

حضرت امام زین العابدین ع کا یوم شہادت ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا
لاہور:اسلام ٹائمز-سیّد الشہداء حضرت امام حسین ع کے فرزند حضرت امام زین العابدین ع کا یوم شہادت 25 محرم الحرام بمطابق یکم جنوری2011ء بروز ہفتہ ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا۔اس دن کی مناسبت سے چاروں صوبوں ،آزاد کشمیر، شمالی علاقہ سمیت ملک بھر میں امام بارگاہوں میں مجالس عزاء منعقد کی گئیں جس میں علماء و ذاکرین نے حضرت امام حسین ع کے فرزند حضرت امام زین العابدین ع کی سیرت و کردار اور شہادت پر روشنی ڈالی جبکہ علم ،ذوالجناح اور بڑے بڑے ماتمی جلوس نکالے گئے۔ اس موقع پر عزاداروں نے ماتم داری اور زنجیر زنی بھی کی۔ حضرت امام زین العابدین ع حضرت علی المرتضی ع کے پوتے اور حضرت امام حسین ع کے وہ فرزند تھے جو واقعہ کربلا میں بیمار ہونے کے باعث جنگ میں شریک نہیں ہوئے تھے اور قید کر کے شام لائے گئے تھے۔ آپ ع کا نام نامی حضرت علی ابن الحسین ع جبکہ زین العابدین اور سیّد سجاد آپ کے مشہور القاب ہیں۔ امام زین العابدین ع 25محرم الحرام کو شہادت کے درجہ پر فائز ہو ئے آپ ع کی تدفین جنت البقیع میں ہوئی۔

خبر کا کوڈ : 48778
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش