0
Saturday 26 Sep 2015 18:07

آئی سی ایل سکینڈل کیس میں مونس الہی کی نظرثانی درخواست مسترد

آئی سی ایل سکینڈل کیس میں مونس الہی کی نظرثانی درخواست مسترد
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے این آئی سی ایل سکینڈل کیس میں مونس الہی کی نظرثانی درخواست مسترد کر دی۔ جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے مونس الہی کی این آئی سی ایل کیس میں نظر ثانی درخواست کی سماعت کی، چودھری مونس الہی کے وکیل وسیم سجاد نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے ظفر قریشی کی رپورٹ کو درست قرار دیتے ہوئے نیب کو مونس الہی سے ریکوری کا حکم دیا تھا، ایف آئی اے کی رپورٹ میں مونس الہی کو کلیئر قرار دے دیا گیا تھا، ظفر قریشی نے رپورٹ میں انگلینڈ میں جس بینک اکاونٹ کا ذکر کیا تھا وہ مونس الہی کا نہیں تھا، عدالت کی آبزرویشن کے باعث معاملہ اب بھی نیب میں لٹکا ہوا ہے، عدالت نے فیصلے میں مونس الہی سے ریکوری کا کہا تھا اس پر نظر ثانی کی جائے۔ جسٹس امیر ہانی نے وسیم سجاد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے آپ کے موکل کو بچانے کی کوشش کی، جس تفتیشی نے آپ کے خلاف مواد جمع کیا تھا اسے معطل کر دیا گیا تھا، عدالت نے سماعت کے بعد مونس الہی کی درخواست کو مسترد کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 487847
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش