QR CodeQR Code

یمن کے صوبہ تعز میں شادی کی تقریب پر سعودی جارحیت، 75 یمنی شہید، متعدد زخمی

28 Sep 2015 17:58

اسلام ٹائمز: ادھر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے شمال مشرق میں واقع صوبۂ مآرب کے مغربی علاقوں پر اپنے حملوں میں کلسٹر بموں کا استعمال کیا ہے۔ کلسٹر بموں کے یہ حملے پیر کی صبح سے جاری رہنے کی اطلاعات ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ یمن کے جنوبی صوبے تعز میں ایک شادی کی تقریب پر سعودی لڑاکا طیاروں کے حملے میں پچھتر یمنی شہید ہوگئے ہیں۔ ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق جارح سعودی لڑاکا طیاروں نے یمن کے جنوب میں واقع صوبۂ تعز کے علاقے "المخا" میں ایک شادی کی تقریب پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں پچھتر یمنی شہری شہید ہوگئے۔ اس وحشیانہ حملے میں دسیوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ادھر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے شمال مشرق میں واقع صوبۂ مآرب کے مغربی علاقوں پر اپنے حملوں میں کلسٹر بموں کا استعمال کیا ہے۔ کلسٹر بموں کے یہ حملے پیر کی صبح سے جاری رہنے کی اطلاعات ہیں۔ یہ حملے شہر مآرب کے اطراف میں جنگی محاذوں پر ہر طرح کی پیش قدمی میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی ناکامی کے بعد کئے گئے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ سعودی لڑاکا طیاروں نے دارالحکومت صنعا کے جنوب اور مشرق میں واقع علاقوں پر بھی بمباری کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 487881

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/487881/یمن-کے-صوبہ-تعز-میں-شادی-کی-تقریب-پر-سعودی-جارحیت-75-یمنی-شہید-متعدد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org