0
Monday 28 Sep 2015 22:35

ڈی آئی خان، والدہ سے ناراضگی، سولہ سالہ بیٹے نے زندگی کا خاتمہ کرلیا

ڈی آئی خان، والدہ سے ناراضگی، سولہ سالہ بیٹے نے زندگی کا خاتمہ کرلیا
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں نویں جماعت کے طالب علم سولہ سالہ صفت اللہ نے اپنے آپ کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ موسیٰ زئی شریف کے گاؤں میں سولہ سالہ صفت اللہ ولد سعداللہ بلوچ کو والدہ نے تلخ الفاظ میں نصیحت کی۔ والدہ کے غصے کا صفت اللہ نے اتنا برا منایا کہ کمرے میں خود کو بند کرلیا، اور اپنے والد کا پستول لیکر اپنے سر میں گولی داغ دی۔ صفت اللہ کو شدید زخمی حالت میں مفتی محمود ہسپتال لے جایا گیا، تاہم ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود صفت اللہ جانبر نہ ہوسکا۔ صدمے سے ماں نیم پاگل ہو گئی۔
خبر کا کوڈ : 487895
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش