0
Tuesday 29 Sep 2015 12:57

سانحہ منٰی سعودی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، علامہ ناظر تقوی

سانحہ منٰی سعودی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، علامہ ناظر تقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ سانحہ منٰی میں شہید ہونے والے تمام حاجیوں کے کوائف جاری کئے جائیں، یہ سانحہ عالم اسلام کیلئے افسوسناک واقعہ ہے، جس پر تمام عالم اسلام غمگین ہے، جو سعودی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، حاجی خدا کے مہمان ہوتے ہیں، ان تمام مرنے والے حاجیوں کا مقام شہید کے برابر ہے، جن کا احترام کرنا اور ان کو سہولت دینا سعودی حکومت کی ذمہ داری تھی۔ اپنے بیان میں علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ رواں سال حج جیسے اہم اور عظم موقع پر پے درپے دو واقعات نے عالم اسلام کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ حاجیوں کے انتظامات کیلئے نااہل سعودی حکومت کے پاس کوئی پالیسی موجود نہیں ہے، شہید حاجیوں کی لاشوں کو بلڈوزر کے ذریعے اٹھانا شرمناک عمل ہے، ایسا عمل تو جانوروں کیلئے بھی رواں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت حج پاکستان کے پاس بھی شہداء کی اب تک صحیح تعداد موجود نہیں ہے، جو وزارت حج کی بھی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، وزارت حج کو چاہیے کہ شہید پاکستانیوں کی میتوں کو احترام کے ساتھ خصوصی طیاروں کے ذریعے پاکستان منتقل کیا جائے، تاکہ ہم اپنے پیاروں کے جنازے پوری شان و شوکت کے ساتھ اٹھائیں۔
خبر کا کوڈ : 487993
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش