0
Tuesday 29 Sep 2015 14:14

پنجاب کے شہید وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کے قاتلوں کا سراغ لگا لیا گیا

پنجاب کے شہید وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کے قاتلوں کا سراغ لگا لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے مشترکہ تحقیقات کے بعد پنجاب کے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کے قاتلوں کا سراغ لگا لیا۔ شجاع خانزادہ قتل کے اہم ملزم محمد قاسم کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے گرفتار کر لیا، ملزم کا تعلق اٹک سے ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کا قاری سہیل گروپ شجاع خانزادہ پر خودکش حملے میں ملوث ہے، شجاع خانزادہ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ قاری سہیل ہے۔ قاری سہیل نے خودکش حملہ آور کو بھیجا، قاری سہیل نے خودکش حملہ آور کی مدد کے لئے کئی لوگ استعمال کئے۔ قاری سہیل نے خودکش حملے کے لئے قاسم معاویہ، امجد، فیاض، صداقت اور صدام کو استعمال کیا۔

دیگر ذرائع کے مطابق شجاع خانزادہ پر حملے کے مرکزی ملزم قاسم کا چودہ روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا۔ پنجاب کے وزیرِ داخلہ شجاع خانزادہ پر حملے کے مرکزی ملزم قاسم کو جوڈیشل مجسٹریٹ شفقت سعید کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ جے آئی ٹی کے حوالے کر دیا۔ ملزم قاسم نے اپنے ابتدائی بیان میں اہم انکشافات کئے ہیں، ملزم نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ شجاع خانزادہ پر حملے میں تحریک طالبان قاری سہیل گروپ ملوث ہے۔ تحریک طالبان کا مقامی کمانڈر قاری سہیل، صدام، امجد، فیاض اور ظہیر نے مل کر خودکش حملے کی منصوبہ بندی کی۔ ملزم کے مطابق خودکش بمبار کو صدام، امجد اور قاری سہیل نے جائے وقوعہ پر پہنچایا۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ شجاع خانزادہ پر خودکش حملے کے مرکزی ملزم کی گرفتاری اور حملے میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگانے میں آئی ایس آئی نے اہم کردار ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 488010
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش