0
Sunday 2 Jan 2011 01:23

اسکندریہ،مصر میں چرچ کے باہر بم دھماکہ، 21 افراد ہلاک،متعدد زخمی

سال نو پر نائیجیریا کے کاروباری مرکز میں دھماکہ،30 افراد ہلاک
اسکندریہ،مصر میں چرچ کے باہر بم دھماکہ، 21 افراد ہلاک،متعدد زخمی
اسکندریہ:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق مصر میں ایک چرچ کے باہر بم دھماکے کے نتیجے میں اکیس افراد ہلاک اور ستر زخمی ہو گئے۔ مصر کے شہر اسکندریہ میں سال نو کی عبادت کے دوران چرچ کے باہر دھماکہ ہوا، جس میں اکیس ہلاک اور ستر افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکہ چرچ کے باہر کھڑی گاڑی میں ہوا، تاہم سیکورٹی حکام کو شک ہے کہ یہ خودکش بم دھماکہ ہے۔
جنگ نیوز کے مطابق مصر کے شہر اسکندریہ میں ایک گرجا گھر پر کار بم حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔مصر کے شمالی شہر اسکندریہ کے ضلع سدی بشر میں واقع القدسین گرجا گھر میں عین اس وقت کار بم حملہ کیا گیا جب عیسائی باشندے نئے سال کی آمد پر خصوصی عبادت کے بعد باہر آ رہے تھے۔بتایا گیا ہے کہ کار بم دھماکہ گرجا گھر کے داخلی دروازے پر کیا گیا تھا۔خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔
سال نو پر نائیجیریا کے کاروباری مرکز میں دھماکہ،30 افراد ہلاک
ابوجا:سال نو پر نائیجیریا کے مصروف کاروباری مرکز میں دھماکے کے نتیجے میں تیس افراد ہلاک جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکہ دارلحکومت ابوجا کی ثانی اباچا بیرکس کے علاقے میں واقع مارکیٹ میں کیا گیا،جس وقت سیکڑوں افراد وہاں موجود تھے۔ لوگ سال نو کا جشن منانے کے لیے خریداری میں مصروف تھے اور لمحوں میں یہاں افسردگی پھیل گئی۔نائیجیریا میں پچھلے سال کا آخری ماہ بھی خون خرابے کی نذر ہوا تھا،جب 24دسمبر کو جوز شہر میں مسیحیوں اور مسلمانوں کے درمیان فسادات میں 80 افراد کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 48811
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش