0
Tuesday 29 Sep 2015 23:32

پی ٹی آئی انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، ریاض فتیانہ

پی ٹی آئی انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، ریاض فتیانہ
اسلام ٹائمز۔ سابق صوبائی وزیر و رہنما پی ٹی آئی ریاض فتیانہ نے کمالیہ میں پارٹی ورکرز کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام کارکنان، عہدیداران اور امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ آپ لوگ اخلاقیات کا دامن نہ چھوڑیں ہم کسی بھی شخص یا پارٹی کے خلاف انتقامی سیاست کے قائل نہیں ہیں، تاہم آپ لوگ محنتی اور ورکر لوگوں کو سمجھائیں کہ وہ پولنگ سٹیشنوں پر لوگوں کی رہنمائی کریں اور کسی بھی دھاندلی کی صورت میں فوری طور پر تحصیل انتظامیہ اور ہمیں اطلاع دیں۔ فتیانہ ہاؤس کمالیہ میں پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر امیدواروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے بھر پور کوشش کی ہے کہ تحصیل کمالیہ میں بلدیاتی انتخابات میں نئے لوگوں اور پارٹی سے وابستہ افراد کو ٹکٹ جاری کئے جائیں، تحریک انصاف کے امیدواران کی ٹیم دیگر پارٹیوں کے لوگوں سے بڑی اور صاف ستھری ہے۔ انہوں نے کہاکہ دھاندلی کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 488113
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش