0
Tuesday 29 Sep 2015 23:33

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار
اسلام ٹائمز۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کرلی، جس میں پیٹرول کی قیمت میں 10 پیسے فی لیٹر کمی جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کرلی، جس میں پیٹرول کی قیمت میں 10 پیسے اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی ہے، جب کہ ایچ او بی سی، مٹی کا تیل، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2،2 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی ہے۔ اوگرا آج وزارت پٹرولیم کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری ارسال کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 488114
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش