0
Tuesday 29 Sep 2015 22:34

سعودی حکومت کی غفلت اور بدانتظامی کی بنا پر حجاج کرام کی اموات واقع ہوئیں، ایرانی صدر

سعودی حکومت کی غفلت اور بدانتظامی کی بنا پر حجاج کرام کی اموات واقع ہوئیں، ایرانی صدر
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ سعودی حکومت کی غفلت اور بدانتظامی کے نتیجے میں حجاج کرام کی مظلومانہ طریقے سے اموات واقع ہوئی ہیں۔ ایرانی صدر نے نیویارک سے تہران واپس پہنچنے پر مہر آباد ایئرپورٹ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی حکام کو چاہئے کہ اپنے بین الاقوامی اور قانونی فرائض پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ اس بات کو واضح کریں کہ منٰی کا واقعہ کیوں اور کس بنا پر رونما ہوا۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایران کی نظر میں منٰی کا واقعہ کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے اور سعودی حکومت کو چاہیئے کہ اس واقعے کی ویڈیو فلم دکھائے۔ انھوں نے کہا کہ منٰی کے حادثے کا شکار ہونے والوں کی حالت نہایت افسوسناک ہے۔ ایرانی صدر نے غیر ملکی حجاج کرام کے سلسلے میں سعودی حکام کی ذمہ داریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے منٰی کے سانحے کے بارے میں سعودی ذرائع ابلاغ سے نشر کی جانے والی غلط رپورٹوں پر کڑی تنقید کی۔ انھوں نے کہا کہ سعودی حکومت، منٰی حادثے کے بارے میں فلم دکھانے کے بجائے لوگوں کے لئے انیمیشن تیار کرکے اسے دکھا رہی ہے، جو مسلمان قوموں کی کھلی توہین ہے۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ایران کی حکومت، منٰی میں جاں بحق ہونے والے ایرانی حجاج کے حقوق کی بحالی کے لئے اپنے قانونی فرائض پر عمل کر رہی ہے اور اس سلسلے میں وہ کسی کوشش سے دریغ نہیں کرے گی۔ واضح رہے کہ ایران کے صدر اپنا دورہ نیویارک مختصر کرکے منگل کے روز واپس تہران پہنچے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 488122
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش